آبنائے ہرمز کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو 100 کلومیٹر اندر آ کر دکھائیں:پاسداران کا ٹرمپ کو چیلنج

تہران(آئی این پی )ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے نائب سیاسی افسر علی محمدی نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری موجودگی سے متعلق کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی اس اہم آبی گزرگاہ کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں تو وہ اپنے کسی بحری جہاز کو 100 کلومیٹر کے اندر لا کر دکھائیں۔ ا یرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں حکومتی حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی محمدی نے کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ان کے جنگی جہاز ایرانی حدود کے قریب آئے تو انھیں ایرانی فورسز کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا