خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج ہونے لگے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج ہونے لگے

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور دیگر سامان واپس نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر فخر جہاں اور سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔حکام نے شفیع جان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا گیا ہے۔مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔