بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کے لیگامنٹ کو نقصان پہنچا۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں میڈیکل واکنگ بوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔سدھارتھ ملہوترا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے انگریزی محاورے ’’بریک اے لیگ‘‘ کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔اداکار نے اپنے علاج اور بہترین دیکھ بھال پر امبانی خاندان کا شکریہ بھی ادا کیا۔