کراچی، کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4دہشت گرد گرفتار

کراچی(آئی این پی )سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے کراچی میں مشترکہ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 3 کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور ایک کا تعلق سندھ ریولشنری آرمی(ایس آر اے)سے ہے، ملزمان کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کراچی اور وفاقی حساس ادارے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 3 تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں موجود ہیں جس پر مشترکہ ٹیم نے ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 4 کے قریب واقع ایک پبلک پارک پر اس وقت کامیاب چھاپہ مارکارروائی کی جب دہشت گرد اکٹھے ہو کر کارروائی کیلئے جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشت گرد اپنے تنظیمی کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھے اور ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشت گرد صوبہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، فرنٹئیر کور (ایف سی) اور کسٹمز کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے تین دستی بم اور ایک 30 بور پستول بمع میگزین برآمد ہوئی