قرض کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے بجائے ترقی کا ذریعہ ہونا چاہیے:وزیز خزانہ کا اجلاس میں اظہار خیال،عہدے کی ذمہ داریاں قبول کر لیں
بینکاک (آئی این پی )پاکستان قرض لینے والے ممالک کی عالمی قیادت سنبھالنے کیلئے منتخب ہوگیا ۔بینکاک میں منعقدہ ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر 30 سے زائد ترقی پذیر ممالک پر مشتمل نئے تشکیل شدہ بارورز پلیٹ فارم کی گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو متفقہ طور پر کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصول سنجیدہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملک کی جانب سے اس عہدے کی ذمہ داریاں قبول کر لیں۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو ایک بڑے معاشی طوفان کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ترقی پذیر ممالک اوسطا اپنی کل آمدنی کا تقریبا 9.5 فیصد حصہ صرف قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ کر رہے ہیں، جو کہ سن 2001 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔