ترجمان بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے بعد انسانی باقیات کی حوالگی ایک بڑا چیلنج ہے اور اس میں وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کی واپسی ایک پیچیدہ عمل ہوگا۔علاوہ ازیں، امداد کی ترسیل میں بھی مشکلات ہیں اور غزہ میں بڑی مقدار میں امدادی سامان ابھی تک نہیں پہنچ سکا۔ عالمی ادارہ صحت کے اہلکار کے مطابق، غزہ سے باہر میڈیکل کوریڈورز کی فوری بحالی ضروری ہے۔