عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے خاندانوں سے بچھڑے افراد کو ملانے اور امداد کی تقسیم میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر آئی آر سی مرجانہ اسپولجرچ ایگر نے کہا کہ انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو فوری فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ادارہ غزہ میں موجود تمام متاثرہ افراد تک محفوظ طریقے سے امداد پہنچانے پر کام کرے گا۔اکتوبر 2023 سے اب تک، عالمی ریڈ کراس نے 148 اسرائیلی یرغمالیوں اور 1,193 قیدیوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کی ہے۔یہ اقدام غزہ میں انسانی بحران کے حل اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔