اٹلی کی وزیراعظم: غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطین کی ریاست کے قریب پہنچ گئے

اٹلی کی وزیراعظم: غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطین کی ریاست کے قریب پہنچ گئے

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اٹلی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

مصر میں ہونے والی امن کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوتا ہے تو اطالوی حکومت فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد فراہم کرنا جاری رکھے گا اور استحکام لانے کے لیے عملی تعاون کے لیے تیار ہے، حتیٰ کہ ضرورت پڑنے پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے تحت اطالوی کارابینیری فورس بھی تعینات کی جا سکتی ہے۔میلونی نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا، "میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ اٹلی اس عمل کا حصہ ہے۔"
مزید براں، ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے بعد مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔ابتدائی طور پر مصری صدارتی دفتر نے نیتن یاہو کی شرکت کی تصدیق کی تھی، لیکن 40 منٹ بعد اسرائیلی دفتر نے شرکت سے معذرت کا اعلان کیا۔اسرائیلی بیان میں کہا گیا کہ غیرحاضری مذہبی تہوار کے باعث ہے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی سفارتی کوششوں کے بعد دیگر رہنماؤں کی حمایت سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے لیے عالمی رہنما شرم الشیخ میں موجود ہیں۔