لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے پانیوالے میاں بیوی، عرفان علی اور اس کی اہلیہ عاصمہ بی بی، کی اپیل مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
دو رکنی بینچ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ریکارڈ کے مطابق مجرمان سے 65 کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی، اور ان کے خلاف 2021ء میں تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دلائل:
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے گواہان کے بیانات، فرانزک شواہد اور دیگر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی۔وکلائے صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان کو بدنیتی کے تحت جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا اور پولیس نے کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے جعلی کیس بنایا۔
عدالت کا فیصلہ:
وکلائے صفائی کے دلائل مسترد کر دیے گئے۔عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون اور شواہد کے عین مطابق ہے، اس لیے اپیل نا منظور کی جاتی ہے۔