میاں بیوی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 20 اور 12 سال قید کی سزا

میاں بیوی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 20 اور 12 سال قید کی سزا

اسلام آباد کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں تین ملزمان کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی۔

 عدالت نے میاں بیوی مبشر حسین اور زاہدہ پروین کو بالترتیب 20 اور 12 سال قید جبکہ تیسرے ملزم رحمان اقبال کو 9 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا۔ مقدمے میں اے این ایف نے ملزمان سے 71.5 کلو افیون برآمد کی تھی۔

تفصیلات:
مبشر حسین: 20 سال قید، 8 لاکھ روپے جرمانہ۔
زاہدہ پروین: 12 سال قید، 3 لاکھ روپے جرمانہ۔
رحمان اقبال: 9 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ۔
پراسیکیوٹر فہد ملک کا بیان:
تین رکنی گروہ سے افیون برآمد کی گئی اور گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔ لیبارٹری رپورٹ مثبت آئی اور ملزمان نے اسمگلنگ کا اعتراف بھی کیا۔