پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر سرکاری دورے پر ہیں اور کل دو بجے واپس آئیں گے۔عدالت نے دریافت کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، جس پر بتایا گیا کہ گورنر استعفے کی منظوری کے لیے علی امین گنڈاپور کو بلائیں گے۔عامر جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل تک گورنر آئیں گے تو استعفیٰ منظور اور حلف لیا جائے گا، اور تب تک پرانا وزیراعلیٰ دفتر چلائیں گے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوسری جانب، جے یو آئی (ف) نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا:رکن اسمبلی لطف الرحمان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

درخواست میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کو گزشتہ روز 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، تاہم گورنر نے علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو ابھی تک منظور نہیں کیا۔یہ معاملہ آئندہ چند دنوں میں عدالت کے فیصلے کے بعد واضح ہوگا۔