لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آ ئوٹ ہونے کو کبھی نہیں بھولتا۔محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی اننگز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن شپ سرکل میں اچھی اچیومنٹ رہی، ہم نے انگلینڈ کو ہرایا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سیریز کافی اچھی ہو گی، میرا یقین ہے آپ جو کنڈیشنز کسی اور کیلیے بناتے ہیں وہ آپ کیلیے بھی چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ با ئونس کا فرق ہوتا ہے، ہمارے ہاں لو با ئونس ہوتا ہے اور وہاں ہائی با ئونس ہوتا ہے، یہی چیز تھوڑا سا مسئلہ کرتی ہے اور اس کا کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسپن ٹریک بناتے ہیں تو ان کے لئے بھی وہی کنڈیشنز ہوتی ہیں، پاکستان میں جس طرح کی کنڈیشنز بنتی ہیں وہ تو 200 رنز والی ہوتی ہیں۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ یہاں بیٹرز کو تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ اسپن ٹریک صرف اسپنرز کو ہی سپورٹ کرے گا، انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے یہاں پر آ ئوٹ کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آ ئوٹ ہونا کبھی نہیں بھولتا، میں نے اس موقع کے لیے کافی انتظار کیا تھا اور طویل عرصے بعد موقع ملا تھا۔ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ وہاں بیٹنگ کوچ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ با ئونسر کریں گے اور میں با ئونسر پر آ ئوٹ ہوا، میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ چیز ذہن میں رہتی ہے۔