دیوالی تہوار،سندھ میں 20اکتوبر کو تعطیل ہوگی

کراچی( خصوصی رپورٹ )سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لئے دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے