ٹرمپ نے عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیدیا

 وزیر اعظم  شہباز  شریف موجود ہیں، فیلڈ مارشل  تک میرا سلام پہنچا دیں: ٹرمپ
شرم الشیخ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف یہاں موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج یہاں موجود نہیں۔اس کے بعد صدر ٹرمپ نے پیچھے مڑ کر وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تک ان کا سلام پہنچا دیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ خواہش ہے بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔