ہوائی فائرنگ میں ملوث2700ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں،سینکڑوں قانون شکن کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق امسال ہوائی فائرنگ میں ملوث2700ملزمان گرفتار،1273مقدمات درج کئے گئے،کینٹ ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے827ملزمان گرفتارکیے گئے،صدر498اورماڈل ٹاؤن میں447ملزمان گرفتارکئے گئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہے،ہوائی فائرنگ جان لیواہے، مرتکب عناصرسلاخوں کے پیچھے ہونگے،ایس ایچ اوز ہوائی فائرنگ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی پروجیکشن پر کارروائی کی جائے۔