لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے 15کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے 15 کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو موقع سے گرفتار کیا۔ملزم اسلم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل، 12 بور بندوق اور گولیاں برآمد کر لیں۔