لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم توحید علی ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں دہشت اور خوف و حراس پھیلا رہا تھاتوحید علی کو بندوق اور پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیملزم سے 12 بور بندوق30 بور پستول بمہ کارتوس اور گولیاں برآمد کرلی گئی توحید علی سے چلیدہ کارتوس اور گولیوں کے خول بھی برآمد کر لئے گئیملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت اور خوف و حراس پھیلانے والے عناصر صلاخوں کے پیچھے ہوں گے