پاکپتن(خصوصی رپورٹ) آوارہ کتوں کے خلاف بڑا آپریشن، ایک روز میں 130 سے زائد کتے تلف کردیئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے تحت آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم تیز کی گئی۔ انتظامیہ کی م ئوثر کارروائی،متعلقہ انتظامیہ کا کہنا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، آوارہ کتوں کی تلفی پاکپتن شہر اور دیہی علاقوں میں کی گئی۔ آوارہ کتوں کی تلفی کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔