اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے جاری پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی، یہ نشست قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا ،جس کے مطابق کاغذات نامزدگی پیر کو جاری کئے گئے جو شیڈول کے مطابق 15سے 17 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔