اڑھائی ماہ،بارش کم،خشک سردی کا خدشہ

 جنوبی علاقوں ،سندھ میں قدرے زیادہ بارش ،دن میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ اڑھائی ماہ دسمبر تک معمول سے کم بارشیں ہونے سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،خطہ پوٹھوارسمیت شمالی علاقوں ،بالائی خیبر پختونخوا میں بارش میں نمایاں کمی رہے گی، جس سے خشک سردی پڑے گی، جبکہ جنوبی علاقوں اورسندھ میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے،نومبر میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے بھی کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے،دسمبر میں بھی معمول سے کم بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،جبکہ رواں ماہ سے دسمبرتک بالائی علاقوں سے مغربی حصوں تک بالخصوص خیبر پختونخوا،گلگت بلتسان ،شمالی پنجاب ، بلوچستان اور کشمیر میں معمول کے مطابق بھی اور معمول سے زیادہ بھی رہنے کا امکان ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے قدریکم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔