امریکی صدر کے امن کے پیغام پر ایران کا ردِعمل: ’’ٹرمپ کے بیانات اور امریکی رویہ ایک دوسرے سے متصادم ہیں‘‘

امریکی صدر کے امن کے پیغام پر ایران کا ردِعمل: ’’ٹرمپ کے بیانات اور امریکی رویہ ایک دوسرے سے متصادم ہیں‘‘

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ امن اور مذاکرات کی خواہش کا اظہار، امریکا کے ایران کے عوام کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ رویے سے میل نہیں کھاتا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے تعلقات میں ماضی کے تجربات کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق امریکا کے ساتھ ایران کے تعلقات کی تاریخ تلخ تجربات سے بھری ہوئی ہے اور حالیہ امریکی فوجی جارحیت اس کی تازہ مثال ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مستقبل میں اپنے قومی مفادات اور خطے میں استحکام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہی امریکا کے ساتھ کسی ممکنہ مذاکرات کا فیصلہ کرے گا۔