جنگ میں وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس خود کو مستحکم اور طاقتور بنا رہی ہے:مارکو روبیو
غزہ (آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل سے کہا ہے حماس کو جنگ بندی کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دے، جنگ دوبارہ شروع کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو غزہ پر حملے اور حماس کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے اکسایا ہے۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی ایک مشکل یہ ہے کہ حماس کے اسلحے کی فراہمی اور موثر رابطوں کے نیٹ ورک مضبوط ہو رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ جنگ میں وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس خود کو مستحکم اور طاقتور بنا رہی ہے۔