چین اور یورپی یونین کا غزہ میں مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم

 پیش رفت کو خوش آئند سمجھتے اور خطے میں امن کے قیام  پر زور دیتے ہیں:چینی وزارت خارجہ
بیجنگ / برسلز(آئی این پی ) چین اور یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ہے اور خطے میں استحکام اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بھی مغویوں کی رہائی کو امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔