اگر پولیو ویکسین میں کوئی مسئلہ ہوتا تو شہید بینظیر آصفہ بھٹو کو ویکسین نہ پلاتیں، کوشش ہوگی انکاری والدین کو آگاہی دی جائے
افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ، تمام سیاسی جماعتیں فوج کیساتھ ہیں، سرحدوں پر خطرات ہیں مگر پولیو مہم نہیں روکیں گے
کراچی(آئی این پی )ا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ افغان بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر انہیں ملک بدر کریں گے، بدقسمتی سے کچھ لوگ ہر چیز کو منفی بناتے ہیں، اگر پولیو ویکسین میں کوئی مسئلہ ہوتا تو شہید محترمہ آصفہ بھٹو کو ویکسین نہ پلاتیں، علمائے کرام اور ساری سماجی شخصیات سے درخواست ہیانسداد پولیو مہم میں کردار ادا کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے لئے چیف منسٹر ہائوس میں سیل قائم کیا ہے، سیل میں تمام تر ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا اور پھر ان والدین سے رابطہ کیا جائے گا، کوشش ہوگی والدین کو آگاہی دی جائے اور پولیو کے قطروں کی اہمیت سمجھائی جائے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ پولیو وائرس صرف دو ممالک میں رہ گیا ہے، ہمارے لیے شرم کی بات ہے کہ ہم پولیو وائرس کو آج تک شکست نہیں دے سکے، افسوس کے ساتھ رواں سال صوبے میں پولیو کے 9 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں