افغانستان کو بار بار وارننگ دی گئی ‘ آخری وارننگ 3 ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد دی گئی تھی
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کیلئے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ افغانستان کو بار بار وارننگ دی گئی اور آخری وارننگ 3 ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد دی گئی تھی