عالمی سطح پر افغان عبوری حکومت پر اعتماد کا فقدان بڑھتا جارہا ہے‘ پالیسیوں پرنظرثانی کرنی چاہیے
دوحہ (آئی این پی ) پاکستان اور افغانستان کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات نئے موڑ پر آگئے، افغان حکومت کواپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرنی چاہیے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے افغان سرزمین پر پناہ لی ہوئی ہے، افغانستان کی عبوری حکومت کواپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرنی چاہیے، الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ عالمی سطح پر افغان عبوری حکومت پر اعتماد کا فقدان بڑھتا جارہا ہے۔