مخالف کھلاڑی کی موت کے بعد گول کیپر جیسس اوونو پر 12 میچز کی پابندی عائد

مخالف کھلاڑی کی موت کے بعد گول کیپر جیسس اوونو پر 12 میچز کی پابندی عائد

میڈرڈ: اسپینش فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے استوائی گنی کے گول کیپر جیسس اوونو پر مخالف کھلاڑی کی موت کا سبب بننے والے تصادم کے بعد 12 میچز کی پابندی عائد کردی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ 2 نومبر کو اسپین کے سیکنڈ ڈویژن میں ایف سی اندورا اور ٹینیرائف کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جب ایف سی اندورا کے گول کیپر جیسس اوونو اور ٹینیرائف کے فارورڈ جیسس ڈی میگوئل آپس میں ٹکرا گئے۔تصادم کے نتیجے میں جیسس ڈی میگوئل شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا، تاہم وہ اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔اسپینش فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق گول کیپر جیسس اوونو نے کھیل کے دوران مخالف کھلاڑی کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کیا، جس کے نتیجے میں انہیں سنگین چوٹ آئی۔

 حکام نے واقعے کی سنگینی اور ریفری کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے تحت اوونو کو زیادہ سے زیادہ 12 میچز کی پابندی اور جرمانے کی سزا سنائی۔25 سالہ جیسس اوونو اس واقعے کے بعد شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف افریقی کپ آف نیشنز کے کوالیفائرز کے لیے اپنی قومی ٹیم سے بھی دستبرداری اختیار کرلی تھی۔