لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کی عدالت میں جاری ہے۔
دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں بطور وکیل اپنے مؤکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مقدمے سے متعلق امور پر ان سے مشاورت کر سکیں۔عدالت نے شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ سماعت کے دوران اس درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت لاہور کی سیشن عدالت میں جاری ہے۔