وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے آج شہباز شریف کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم گواہ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی درخواست کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیاں ایڈووکیٹ عدالت میں موجود تھے۔ پچھلی پیشی پر شہباز شریف پر وکیلِ دفاع جرح مکمل کر چکے ہیں۔شہباز شریف نے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے ان پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگایا، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا، حالانکہ ان کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔