الاسکا: فضا میں پْراسرار چیز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع

لاہور(نیٹ نیوز )امریکی ریاست الاسکا کے آسمان پر جیلی فش نما ایک پراسرار چیز اْڑتی ہوئی نظر آئی جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔الاسکا کی فضاو ں میں نظر آنے والی اس پْراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں ایک سیاہ اور چاندی جیسی رنگت والی جیلی فش نما چیز فضا میں اْڑتی نظر آ رہی ہے اس پْراسرار چیز کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس کی حقیقت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔)امریکی ریاست الاسکا کے آسمان پر جیلی فش نما ایک پراسرار چیز اْڑتی ہوئی نظر آئی جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔