معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا ، میں اور پوری قوم سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتی ہے:وفاقی وزیر پیٹرولیم
معاشی حالات بہتر ، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں پر قابو پایا جا رہا ہے،ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے کہچیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ، مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں،امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا ، میں اور پوری قوم سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتی ہے