پرنس نرولا اور یوویکا چودھری کے درمیان اختلافات؟ شادی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں

جوڑے کی جانب سے میڈیا پر زیر گردش افواہوں پر ردعمل سامنے نہیں آیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کا ایک اور مشہور اداکار جوڑا پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں جہاں سوشل میڈیا پر ان کی شادی شدہ زندگی اور تعلقات کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس کی وجہ دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر ایک حیران کن تبدیلی ہے۔ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مقبول ٹیلی ویژن جوڑے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری نے انسٹاگرام پرایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے، جس کے بعد ان کی شادی کی صورت حال کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں حالانکہ پرنس اور یوویکا چوہدری کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا میں مشہور اداکار جوڑے کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں اور ماضی میں بھی مذکورہ جوڑے کو اسی نوعیت کی افواہوں کا سامنا رہا ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ان کے مداحوں کو ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹھیک چل رہی ہے اور ان کے درمیان کسی قسم کے اختلافات تو نہیں ہیں۔مداحوں کی جانب سے افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب انسٹاگرام پر دیکھا گیا کہ پرنس نرولا اور یوویکا چودھری ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے ہیں، اس غیر متوقع اقدام سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے میڈیا میں پھیل گئی اور قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ جوڑے کی شادی مشکلات کا شکار ہے۔دوسری جانب انسٹا گرام پر پرنس نرولا کے ہینڈل پراب بھی یوویکا کا نام موجود ہے اور اسی طرح دونوں نے اپنے اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر یا پوسٹ بھی ختم نہیں کی ہیں، جس کے باعث یہ بات ہو رہی ہے کہ جوڑے کا انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنا ایک عارضی فیصلہ ہو اور اس سے کسی سنگین اختلاف اور فیصلے سے تعبیر نہیں کرنا چاہیے۔