ہائیکورٹ کے حکم پر مبینہ لاپتہ لڑکی 24گھنٹوں میں بازیاب

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مبینہ طور پر لاپتہ لڑکی 24گھنٹوں میں بازیاب ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بازیاب ہونے والی لڑکی کو خود عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لڑکی کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے شہری مرزا محمد علی بیگ کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس عدالت میں پیش ہوئے۔لڑکی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ اس بیان کے بعد عدالت نے بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔