بلاول اسلام آباد پہنچ گئے نئے بلوں پر مشاورت کریں گے،پارٹی تحفظات اور تجاویز بھی زیر غور آئینگی ، اہم فیصلوں کا امکان

بلاول بھٹو  سیاسی سرگرمیاں تیز ، اہم ملاقاتیں متوقع
چیئرمین پیپلز پارٹی حکومتی یقین دہانیوں اور مجوزہ بلوں کے مسودوں کا جائزہ بھی لیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مشاورت کا نیا دور بھی ہو سکتا ہے : ذرائع
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اسلام آباد میں قیام کے دوران ان کی حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق بلاول پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے،مجوزہ بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز زیر غور آئیں گی، جبکہ ان اہم بلوں سے متعلق پارٹی کا حتمی موقف بھی طے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے بلوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، چیئرمین پیپلز پارٹی حکومتی یقین دہانیوں اور مجوزہ بلوں کے مسودوں کا جائزہ بھی لیں گے،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ،حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مشاورت کا نیا دور بھی متوقع ہے۔