سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں کا امکان

 پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران ان کی حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔مجوزہ بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز زیر غور آئیں گی، جبکہ اہم بلوں سے متعلق پارٹی کا حتمی مؤقف بھی طے کیا جائے گا۔