لندن (آئی این پی )برطانیہ نے روس کی توانائی کی صنعت کو مزید دبائو میں لانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت روس کے 10 بڑے تیل پیدا کرنے والے اداروں، کوئلہ کمپنیوں اور تیل کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے شیڈو فلیٹ کے متعدد بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق روسی سرکاری توانائی کمپنی روس نیفٹ کا اہم ووسٹوک آئل منصوبہ بھی نئی پابندیوں کی زد میں آگیا ہے۔روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین نے ماسکو کے خلاف متعدد معاشی اور مالی پابندیاں عائد کیں۔ان پابندیوں میں روسی بینکوں، توانائی کمپنیوں، دفاعی صنعت، اہم شخصیات اور تجارتی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد روس کی توانائی سے حاصل ہونے والی آمدنی محدود کرنا اور یوکرین کے خلاف جنگ کے لئے مالی وسائل کی فراہمی روکنا ہے۔رائٹرز کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی تیل اور گیس کی برآمدات اس کی معیشت اور جنگی اخراجات کے لیے اہم مالی ذریعہ ہیں، اس لیے توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانا روس پر معاشی دبا بڑھانے کی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے۔برطانوی حکومت نے روس کے بڑے تیل پیدا کرنے والے اداروں کو پابندیوں کے دائرے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت روسی توانائی کے شعبے سے وابستہ اہم کمپنیوں اور منصوبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے