28 ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آج سے قطر میں شروع ہو گی

 قومی ٹیم میں دانیال اعجاز، احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، اعجاز الرحمن، دانیال شاہ اور عبدالمعیز شامل ہیں
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ایشین ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر 28 ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آج سے دوحہ، قطر میں شروع ہو گی۔ 6 رکنی قومی ٹیم 28 ویں ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دوحہ، قطر میں پریکٹس میں مصروف ہے۔ 6 رکنی قومی ٹیم میں دانیال اعجاز، احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، اعجاز الرحمن، دانیال شاہ اور عبدالمعیز شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ جدون گل اور امجد حسین بالترتیب منیجر اور اسسٹنٹ منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔