7 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم 28ویں ایشین باؤلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) 7 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم 28ویں ایشین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 12 سے 22 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے 7 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، عبد المعیز، دانیال شاہ،دانیال الرحمٰن اور اعجاز الرحمٰن پر مشتمل ہوگی جبکہ امجد علی ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 28ویں ایشین باؤلنگ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے بائولرز حصہ لیں گے۔