72گھنٹوں میں 106ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ نے صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں مختلف جرائم میں ملوث 106 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق گرفتار افراد میں 36 اشتہاری، 10 عدالتی مفرور اور 4 عادی ملزمان شامل ہیں، جبکہ چیکنگ کے دوران 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی ای پولیس ایپ کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان موبائلز کے مطابق اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات میں ملوث مزید 52 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاموبائلز سکواڈ نے ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 59 ہزار 710 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا، جبکہ 300 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری ہے۔