مریدکے (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان کا حقیقی بھتیجا دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اور ھزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا۔دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد پولیس کا ایک ملزم پکڑنے کا دعویٰ۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کی کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آ گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان کے حقیقی بھتیجے منیب الیاس کو گھر واقع چوڑا راجپوتاں جاتے ہوئے ماڑی چہلاں کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر لیکر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل (پرومیکس سترہ) اور ھزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے جس کی دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد صدر پولیس نے ایک ملزم کے پکڑے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔