ایک سو پانچ ری ویمپ شدہ مراکز صحت محکمہ صحت کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کے ہیلتھ انفراسٹرکچر اپ گریڈ پروگرام میں بڑی پیش رفت -بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ کے فیز ٹو کا 91 فی صد کام مکمل کر لیا گیا -صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس میں تفصیلی جائزہ۔پنجاب بھر میں فیز ٹو بی ایچ یو ری ویمپنگ منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گیارہ ارب چورانوے کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ سو پندرہ بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ جاری ہے۔اب تک اکانوے فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔دو سو انسٹھ بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ مکمل ہو چکی جبکہ دو سو پچپن میں تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔ایک سو پانچ ری ویمپ شدہ مراکز صحت محکمہ صحت کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کیے جا رہے ہیں اور صوبے کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔