لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے میو ہسپتال لاہور کی پرانی اور خستہ حال عمارت کی بہتری کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے او پی ڈی بلاک کی ری ویمپنگ کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میو ہسپتال لاہور کے او پی ڈی بلاک کی تعمیر نو پر 3 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب نے 28 جون 2026 کے PDWP فیصلے کی روشنی میں سکیم کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ 30 جون 2028 تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے میو ہسپتال آنے والے ہزاروں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ میو ہسپتال او پی ڈی بلاک کی تعمیر نو سے مریضوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔