کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں ، اثاثے منجمد

 پنجاب میں جائیدادوں اور اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی، دیگر محکموں کو مراسلے 
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،یہ احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہائوسنگ اور سیکرٹری ٓوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔تحریک لبیک کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔