خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں:مزل اسلم

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے
  ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کردی جاتی ہیں:مشیر خزانہ کے پی 
پشاور(آئی این پی ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ایک انٹرویو میں    مزمل اسلم نے کہا کہ   خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے