نادراکا خودکار سیلف سروس کیوسک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

یہ نیا نظام شہریوں کو نادرا کی خدمات تک تیز، آسان اور جدید رسائی فراہم کرے گا:ترجمان نادرا
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے ملک بھر میں خودکار سیلف سروس کیوسک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہری اپنے شناختی کارڈ کی تجدید اور دوبارہ اجرا کا عمل آسانی سے مکمل کر سکیں۔نادرا  ترجمان شباحت علی نے اس حوالے سے  کہا ہے کہ  یہ اقدام عوامی سہولت کیلئے کیا جا رہا ہے تاکہ نادرا دفاتر پر لمبی قطاروں اور انتظار کے وقت میں کمی لائی جا سکے۔ترجمان ن کا کہنا تھا کہ یہ جدید مشینیں شہریوں کو بغیر کسی عملے کی مدد کے اپنی تصویر اور انگوٹھے کے نشانات خود لینے کی سہولت فراہم کریں گی، جس سے عمل مزید تیز اور شفاف ہو جائے گا۔