ایف آئی اے کی تیار کردہ جدید موبائل ایپ ای ایپ ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے
لاہور (آئی این پی )پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت اسلام آباد اور کراچی کے تمام بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سیلف بورڈنگ مشینیں نصب کر دی ہیں، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے تیار کردہ جدید موبائل ایپ ای-ایپ ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ سسٹم ٹیسٹنگ فیز میں ہے اور کچھ عرصے میں مکمل طور پر کام شروع کر دے گا جو نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر مبنی سفر کی روک تھام بھی یقینی بنائے گا