جنگل کی حدود میں نصب 8 آرا مشینیں ضبط

غازی آباد (خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی جنگل کی حدود میں غیر قانونی نصب آرا مشینوں کیخلاف کارروائی، 8 مشینیں ضبط کرلی گئیں۔ اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ، مغربی سب ڈویڑن چیچہ وطنی کی زیرِ نگرانی فاریسٹ انسپکٹرز اور فاریسٹ رینجرز پر مشتمل محکمانہ ٹیم نے چیچہ وطنی پلانٹیشن کے گردونواح میں جنگل کی حدود سے 8 کلومیٹر ریڈیئس کے اندر قائم غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ ضبط اور سیل کی گئیں مذکورہ آرا مشینوں کا جنگل کی مقررہ حدود میں اس طرح قائم ہونا فاریسٹ قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔