آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی:ایرانی صدر
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نماز استقساء اد کی گئی‘بارش کاامکان ہے:محکمہ موسمیات
تہران‘ریاض (آئی این پی )ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ ایرانی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پرشکیان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے اور راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کرانا پڑسکتا ہے۔دریں اثناء سعودی کے مختلف شہرو ں میں نماز استسقاء ادا کی گئی‘سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے آفیشل اکائونٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے