سموگ کاخطرہ منڈلانے لگا

 سکولوں کی آ ئوٹ ڈور سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم، کمرے صاف اور ہوا دار رکھنے ، آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سموگ کے دنوں میں سکولوں کی تمام آ ئوٹ ڈور سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے پنجاب میں سموگ سیزن کے پیش نظر سکولوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں اور سکولوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبا، والدین اور اساتذہ کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے،سکولوں میں کمرے صاف اور ہوا دار رکھنے کی ہدایت ،کچرا جلانے اور کھلی فضا میں ضائع کرنے پر پابندی ہوگی ،طلبا کے ایمرجنسی ہیلتھ ریکارڈز سکولوں میں لازمی رکھنے کی ہدایت،ہر ضلع میں فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت۔روزانہ کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹر کرنے اور رہنمائی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ آگاہی مہم کی رپورٹس ہر ہفتے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائیں۔