اشتہاری انوارلحق عرف انو گجرگرفتار،ڈیرھ کروڑ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشورایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی راشد امین بٹ کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن نے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے عرصہ 3 سال قبل کاہنہ کے علاقہ میں ہونیوالی قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری انوارلحق عرف انو گجر کوگرفتار کرلیاملزم سال2021 میں اپنے چچا زاد بھائی کوجائیداد کے تنازع پر قتل کرکے فرارہوگیا تھا،اس کے علاوہ ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1کروڑ 50لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ۔چند ہفتے قبل علاقہ تھانہ سول لائن میں ٹوٹل پٹرول پمپ پر ہونے والی نقب زنی کی بڑی واردات ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد احمد، محمد آصف، حسین آصف، عبدالحنان،محمد منگا،محمد کالو اور اصغر علی شامل ہیں ملزمان کا ڈکیتی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف اور ابھی مزید تفتیش جاری ہیں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔